اک روز مومنو تمہیں مرنا ضرور ہے | Ek Roz Momino Tumhein Marna Zaroor Hai Lyrics in Urdu
اک روز، مومنو! تمہیں مرنا ضرور ہے
پڑھتے رہو نماز یہ قولِ رسول ہے
پڑھتے رہو نماز تو چہرے پہ نور ہے
پڑھتے نہیں نماز تو اپنا قصور ہے
اپنے کئے کی آپ سزا جلدی پاؤ گے
پڑھتے نہیں نماز جہنّم میں جاؤ گے
توبہ کرو، خدا را نمازیں پڑھا کرو
مَکْر و فریب جُھوٹ سے ہر دم بچا کرو
پڑھتے ہیں جو نماز جماعت سے سر بسر
تیّار کر رہے ہیں وہ جنّت میں اپنا گھر
بخشائیں گے خدا سے اُسے شاہِ بحر و بر
مُسلم میں اور بخاری میں لِکھی ہے یہ خبر
جو تَرْک کی نماز تو وہ ناس ہو گیا
جس نے پڑھی نماز تو وہ پاس ہو گیا
پڑھتے رہو نماز تو بہتر یہ کام ہے
دینِ رسولِ پاک کا اِس سے قیام ہے
مت کھاؤ سُود، سُود کا کھانا حرام ہے
بس یہ دُعا خدا سے میری صبح و شام ہے
پابند بے نمازی کو کر دو نماز کا
اور اُس کے دل میں شوق تم بھر دو نماز کا
اے مومنو! نماز کو کرنا نہ تم قضا
قرآن میں یہ صاف یہ کہتا ہے کبریا
مرنے کے بعد حشر میں دُلہا بنائے گی
سِہْرَہ نجات کا یہی سر پہ سجائے گی
اے مومنو! نماز خدا سے مِلائے گی
مرنے کے بعد گُلشنِ جنّت دِلائے گی
ساری عِبادتوں میں عِبادت نماز ہے
اے مومنو! یہ دین کی دولت نماز ہے
توفیق مجھ کو دے تو، اے میرے کبریا !
کرتا رہوں نماز کی تبلیغ جا بجا
نعت خوان:
سید فصیح الدین سہروردی
شیرباز قادری
حافظ طاہر قادری
پڑھتے رہو نماز یہ قولِ رسول ہے
پڑھتے رہو نماز تو چہرے پہ نور ہے
پڑھتے نہیں نماز تو اپنا قصور ہے
اپنے کئے کی آپ سزا جلدی پاؤ گے
پڑھتے نہیں نماز جہنّم میں جاؤ گے
توبہ کرو، خدا را نمازیں پڑھا کرو
مَکْر و فریب جُھوٹ سے ہر دم بچا کرو
پڑھتے ہیں جو نماز جماعت سے سر بسر
تیّار کر رہے ہیں وہ جنّت میں اپنا گھر
بخشائیں گے خدا سے اُسے شاہِ بحر و بر
مُسلم میں اور بخاری میں لِکھی ہے یہ خبر
جو تَرْک کی نماز تو وہ ناس ہو گیا
جس نے پڑھی نماز تو وہ پاس ہو گیا
پڑھتے رہو نماز تو بہتر یہ کام ہے
دینِ رسولِ پاک کا اِس سے قیام ہے
مت کھاؤ سُود، سُود کا کھانا حرام ہے
بس یہ دُعا خدا سے میری صبح و شام ہے
پابند بے نمازی کو کر دو نماز کا
اور اُس کے دل میں شوق تم بھر دو نماز کا
اے مومنو! نماز کو کرنا نہ تم قضا
قرآن میں یہ صاف یہ کہتا ہے کبریا
مرنے کے بعد حشر میں دُلہا بنائے گی
سِہْرَہ نجات کا یہی سر پہ سجائے گی
اے مومنو! نماز خدا سے مِلائے گی
مرنے کے بعد گُلشنِ جنّت دِلائے گی
ساری عِبادتوں میں عِبادت نماز ہے
اے مومنو! یہ دین کی دولت نماز ہے
توفیق مجھ کو دے تو، اے میرے کبریا !
کرتا رہوں نماز کی تبلیغ جا بجا
نعت خوان:
سید فصیح الدین سہروردی
شیرباز قادری
حافظ طاہر قادری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں