تجھے رب نے کیا بنایا مکہ مدینے والے | Tujhe Rab Ne Kya Banaya Makka Madine Wale Lyrics in Urdu
تجھے رب نے کیا بنایا، مکّہ مدینے والے
!
یہ کوئی سمجھ نہ پایا، مکّہ مدینے والے !
تیرا فیضِ عام جاری، تیری زندگی نِرالی
تجھے ہر ولی میں پایا، مکّہ مدینے والے !
کہا سب نے نَفْسی نَفْسی، تیرے لب پہ رَبِّ هَبْ لِى
تیرے پائے کا نہ پایا، مکّہ مدینے والے !
نہ کوئی بتا سکا ہے، نہ کوئی بتا سکے گا
تجھے رب نے کب بنایا، مکّہ مدینے والے !
ہے دُعائے اہلِ سُنّت کہ جہانِ رنگ و بُو میں
رہے سیّدوں کا سایا، مکّہ مدینے والے !
سوا لاکھ انبیاء ہُوں یا ہزاروں حُور و غِلماں
تیرا گِیت سب نے گایا، مکّہ مدینے والے !
یہ سبھی کا ہے عقیدہ کہ بقولِ اعلیٰ حضرت
تجھے یک نے یک بنایا، مکّہ مدینے والے !
یہ ہے فاطِمہ کا صدقہ، میں تیرے نسب کا حِصّہ
مجھے ہاشمی بنایا، مکّہ مدینے والے !
شاعر:
سید ہاشمی میاں
نعت خواں:
معین قادری بنگلور
یہ کوئی سمجھ نہ پایا، مکّہ مدینے والے !
تیرا فیضِ عام جاری، تیری زندگی نِرالی
تجھے ہر ولی میں پایا، مکّہ مدینے والے !
کہا سب نے نَفْسی نَفْسی، تیرے لب پہ رَبِّ هَبْ لِى
تیرے پائے کا نہ پایا، مکّہ مدینے والے !
نہ کوئی بتا سکا ہے، نہ کوئی بتا سکے گا
تجھے رب نے کب بنایا، مکّہ مدینے والے !
ہے دُعائے اہلِ سُنّت کہ جہانِ رنگ و بُو میں
رہے سیّدوں کا سایا، مکّہ مدینے والے !
سوا لاکھ انبیاء ہُوں یا ہزاروں حُور و غِلماں
تیرا گِیت سب نے گایا، مکّہ مدینے والے !
یہ سبھی کا ہے عقیدہ کہ بقولِ اعلیٰ حضرت
تجھے یک نے یک بنایا، مکّہ مدینے والے !
یہ ہے فاطِمہ کا صدقہ، میں تیرے نسب کا حِصّہ
مجھے ہاشمی بنایا، مکّہ مدینے والے !
شاعر:
سید ہاشمی میاں
نعت خواں:
معین قادری بنگلور
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں