میٹھا مدینہ دور ہے جانا بھی ضرور ہے | طیبہ بڑی دور آقا | Meetha Madina Door Hai Jana Bhi Zaroor Hai Lyrics in Urdu
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ

مِیٹھا مدینہ دُور ہے، جانا بھی ضرور ہے
طیبہ بڑی دُور، آقا ! طیبہ بڑی دُور

میرے آقا میرے سرور ! میرا بیڑا پار ہو
طالِب ہوں میں آپ کا، شاہا ! مجھ کو عطا دِیدار ہو
نظرِ کرم، سرکار آقا ! نظرِ کرم، سرکار ! ہو
آپ کا منگتا، آپ کا سائِل حاضرِ دربار ہو

رو رو وقت گُزارُوں کیسے، اب تو بُلاوا آ جائے
مُژدہ مجھ کو حضوری کا کاش ! کوئی سُنا جائے
دل کو سُکُون مُیَسّر ہو اور رُوح کو چین بھی آ جائے
میں ہی طیبہ جا پہنچوں یا دل میں طیبہ سما جائے

جب بھی قافلہ دیکھوں کوئی طیبہ نگر کو جاتا ہے
پُھوٹ پُھوٹ کے دل روتا ہے، مجھ کو بڑا تڑپاتا ہے
میرے دل کو پل بھر بھی پھر چین ذرا نہ آتا ہے
رُخ طیبہ کی جانب کر کے بس یہ کہتا جاتا ہے

رحمتِ عالم تیرا لقب ہے، تیری اُونچی شان ہے
سارا عالم تیرا بِھکاری، تو سب کا سُلطان ہے
مجھ سے غم کے ماروں کا تو تجھ پہ ہی بس مان ہے
پاس بُلالو اب تو، آقا ! مُدّت سے ارمان ہے

میرے شاہا ! تیرے در کی کُل کائِنات سُوالی ہے
سارے جہاں کا تُو ہے داتا، تُو اُمّت کا والی ہے
تیرے در سے مانگنے والا جاتا نہ کوئی خالی ہے
تیرے احمد اور اسد کی تجھ بن خستہ حالی ہے

نعت خواں:
اسد رضا عطاری

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں