سر پہ نعلین آپ کے ہوتے | Sar Pe Nalain Aap Ke Hote Lyrics in Urdu
سر پہ نعلین آپ کے ہوتے
اور طیبہ میں ہم کھڑے ہوتے
جن میں خوشبو بسی ہے آقا کی
وہ در و بام چُومتے ہوتے
کرتے خدمت سگانِ طیبہ کی
ہم بھی تقدیر کے بڑے ہوتے
جیتے جی مجھ کو شہرِ طیبہ میں
کاش ! سرکار مِل گئے ہوتے
موت آ جاتی اُن کی چوکھٹ پر
مجھ پہ جنّت میں تبصرے ہوتے
دفن ہوتا میں اُن کے رستے میں
کاش ! وہ پاؤں رکھ دِیے ہوتے
پھر تو محشر میں میرے سینے پر
نقشِ پا آپ کے بنے ہوتے
سَخْتیٔ حشر کا کرُوں شِکوہ
وہ بھی سرکار آپ کے ہوتے !
پیاس سے میں تڑپ رہا ہوتا
آپ کوثر پِلا رہے ہوتے
آپ تشریف رکھتے میزاں پر
پھر غُلاموں کے فیصلے ہوتے
کاش ! دورِ حُسین مِل جاتا
ساتھ میں کربلا گئے ہوتے
اعلیٰ حضرت کی تھام کر اُنگلی
ساتھ میں کربلا گئے ہوتے
حُرملا پھر وہیں پہ مر جاتا
کُھل کے اصغر اگر ہنسے ہوتے
ہم کو تیغِ رضا جو مِل جاتی
بدعقیدوں کو کاٹتے ہوتے
نعت خواں:
سیف رضا کانپوری
اور طیبہ میں ہم کھڑے ہوتے
جن میں خوشبو بسی ہے آقا کی
وہ در و بام چُومتے ہوتے
کرتے خدمت سگانِ طیبہ کی
ہم بھی تقدیر کے بڑے ہوتے
جیتے جی مجھ کو شہرِ طیبہ میں
کاش ! سرکار مِل گئے ہوتے
موت آ جاتی اُن کی چوکھٹ پر
مجھ پہ جنّت میں تبصرے ہوتے
دفن ہوتا میں اُن کے رستے میں
کاش ! وہ پاؤں رکھ دِیے ہوتے
پھر تو محشر میں میرے سینے پر
نقشِ پا آپ کے بنے ہوتے
سَخْتیٔ حشر کا کرُوں شِکوہ
وہ بھی سرکار آپ کے ہوتے !
پیاس سے میں تڑپ رہا ہوتا
آپ کوثر پِلا رہے ہوتے
آپ تشریف رکھتے میزاں پر
پھر غُلاموں کے فیصلے ہوتے
کاش ! دورِ حُسین مِل جاتا
ساتھ میں کربلا گئے ہوتے
اعلیٰ حضرت کی تھام کر اُنگلی
ساتھ میں کربلا گئے ہوتے
حُرملا پھر وہیں پہ مر جاتا
کُھل کے اصغر اگر ہنسے ہوتے
ہم کو تیغِ رضا جو مِل جاتی
بدعقیدوں کو کاٹتے ہوتے
نعت خواں:
سیف رضا کانپوری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں