تیرے قدموں میں آنا مرا کام تھا | میری قسمت جگانا ترا کام ہے | Tere Qadmon Mein Aana Mera Kaam Tha Lyrics in Urdu
تیرے قدموں میں آنا مِرا کام تھا، میری قسمت جگانا تِرا کام ہے
میری آنکھوں کو ہے دِید کی آرزُو، رُخ سے پردہ اُٹھانا تِرا کام ہے
تیری چوکھٹ کہاں اور کہاں یہ جبیں، تیرے فیض و کرم کی تو حد ہی نہیں
جِن کو دنیا میں کوئی نہ اپنا کہے، اُن کو اپنا بنانا تِرا کام ہے
میرے دِل میں تِری یاد کا راج ہے، ذہن تیرے تصوُّر کا مُحتاج ہے
اِک نگاہِ کرم ہی مِری لاج ہے، لاج میری نِبھانا تیرا کام ہے
آخری وقت ہو تیرے بیمار کا، ایک قطرہ مِلے جامِ دیدار کا
آخری میرے دل کی ہے حسرت یہی، اب یہ حسرت مِٹانا تِرا کام ہے
توشۂ آخرت ہے ثنا خوان کا، ذِکْر کرتا رہے تیرے فیضان کا
نعت تیری سُنانا مِرا کام ہے، میری بِگڑی بنانا تِرا کام ہے
میرے دِل کا سُکُوں، میرے دل کی صدا، ہے ظہُوری ! ثنائے حبیبِ خدا
یہ صدائے عقیدت، اے بادِ صبا! جا کے اُن کو سُنانا تِرا کام ہے
شاعر:
محمد علی ظہوری قصوری
نعت خواں:
حافظ طاہر قادری
محمد حسان رضا قادری

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں