واہ کیا مرتبہ ہوا تیرا | Wah Kya Martaba Hua Tera Lyrics in Urdu
واہ کیا مرتبہ ہوا تیرا
تو خدا کا خدا ہوا تیرا
تاج والے ہوں اس میں یا محتاج
سب نے پایا دِیا ہوا تیرا
ہاتھ خالی کوئی پھرا نہ پھرے
ہے خزانہ بھرا ہوا تیرا
آج سنتے ہیں سننے والے کل
دیکھ لیں گے کہا ہوا تیرا
اسے تو جانے یا خدا جانے
پیشِ حق رُتبہ کیا ہوا تیرا
تاجداروں کا تاجدار بنا
بن گیا جو گدا ہوا تیرا
جو تِرا ہو گیا خدا کا ہوا
جو خدا کا ہوا ہوا تیرا
حوصلے کیوں گھٹیں غریبوں کے
ہے اِرادہ بڑھا ہوا تیرا
ذات بھی تیری اِنتخاب ہوئی
نام بھی مصطفیٰ ہوا تیرا
جسے تو نے دِیا خدا نے دِیا
دَین رب کی دِیا ہوا تیرا
ایک عالم خدا کا طالب ہے
اور طالب خدا ہوا تیرا
بزمِ امکاں تِرے نصیب کُھلے
کہ وہ دُلہا بنا ہوا تیرا
میری طاعت سے میرے جرم فزوں
لُطْف سب سے بڑھا ہوا تیرا
کام بگڑے ہوئے بنا دینا
کام کس کا ہوا ہوا تیرا
ہر ادا دل نشیں بنی تیری
ہر سخن جاں فِزا ہوا تیرا
ایسی شوکت کے تاجدار کہاں
تخت تختِ خدا ہوا تیرا
ہوں زمیں والے یا فلک والے
سب کو صدقہ عطا ہوا تیرا
ہر گھڑی گھر سے بھیک کی تقسیم
رات دن دَر کُھلا ہوا تیرا
نہ کوئی دو سرا میں تجھ سا ہے
نہ کوئی دُوسرا ہوا تیرا
مجھ سے کیا لے سکے عدو اِیماں
اور وہ بھی دِیا ہوا تیرا
لے خبر ہم تباہ کاروں کی
قافلہ ہے لُٹا ہوا تیرا
تیرے سر کو تِرا خدا جانے
تاجِ سر نقشِ پا ہوا تیرا
بگڑی باتوں کی فِکْر کر نہ، حسن !
کام سب ہے بنا ہوا تیرا
شاعر:
مولانا حسن رضا خان بریلوی
نعت خواں:
اویس رضا قادری
میلاد رضا عطاری
سید زبیب مسعود
تو خدا کا خدا ہوا تیرا
تاج والے ہوں اس میں یا محتاج
سب نے پایا دِیا ہوا تیرا
ہاتھ خالی کوئی پھرا نہ پھرے
ہے خزانہ بھرا ہوا تیرا
آج سنتے ہیں سننے والے کل
دیکھ لیں گے کہا ہوا تیرا
اسے تو جانے یا خدا جانے
پیشِ حق رُتبہ کیا ہوا تیرا
تاجداروں کا تاجدار بنا
بن گیا جو گدا ہوا تیرا
جو تِرا ہو گیا خدا کا ہوا
جو خدا کا ہوا ہوا تیرا
حوصلے کیوں گھٹیں غریبوں کے
ہے اِرادہ بڑھا ہوا تیرا
ذات بھی تیری اِنتخاب ہوئی
نام بھی مصطفیٰ ہوا تیرا
جسے تو نے دِیا خدا نے دِیا
دَین رب کی دِیا ہوا تیرا
ایک عالم خدا کا طالب ہے
اور طالب خدا ہوا تیرا
بزمِ امکاں تِرے نصیب کُھلے
کہ وہ دُلہا بنا ہوا تیرا
میری طاعت سے میرے جرم فزوں
لُطْف سب سے بڑھا ہوا تیرا
کام بگڑے ہوئے بنا دینا
کام کس کا ہوا ہوا تیرا
ہر ادا دل نشیں بنی تیری
ہر سخن جاں فِزا ہوا تیرا
ایسی شوکت کے تاجدار کہاں
تخت تختِ خدا ہوا تیرا
ہوں زمیں والے یا فلک والے
سب کو صدقہ عطا ہوا تیرا
ہر گھڑی گھر سے بھیک کی تقسیم
رات دن دَر کُھلا ہوا تیرا
نہ کوئی دو سرا میں تجھ سا ہے
نہ کوئی دُوسرا ہوا تیرا
مجھ سے کیا لے سکے عدو اِیماں
اور وہ بھی دِیا ہوا تیرا
لے خبر ہم تباہ کاروں کی
قافلہ ہے لُٹا ہوا تیرا
تیرے سر کو تِرا خدا جانے
تاجِ سر نقشِ پا ہوا تیرا
بگڑی باتوں کی فِکْر کر نہ، حسن !
کام سب ہے بنا ہوا تیرا
شاعر:
مولانا حسن رضا خان بریلوی
نعت خواں:
اویس رضا قادری
میلاد رضا عطاری
سید زبیب مسعود
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں