ADVERTISEMENT

کوئی بتائے دریاؤں کو ایسی روانی کس نے دی | Koi Bataye Dariyaon Ko Aisi Rawani Kis Ne Di Lyrics in Urdu

کوئی بتائے دریاؤں کو ایسی روانی کس نے دی
کس نے چمکتا دِن بخشا ہے، رات سُہانی کس نے دی
ننھے مُنّے پودوں کو گلشن میں جوانی کس نے دی
وہ یکتا، قدرت بھی یکتا، یکتا ہے میرا اللہ

لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه

سوچو ذرا فِرعون کے گھر میں مُوسیٰ کو پالا کس نے
غَور کرو مچھلی کے شِکم میں یُونس کو رکّھا کس نے
پہلے آگ میں ڈالا اور پھر آگ کو پھول کیا کس نے
کس کے نام کے گُن گاتے ہیں ابراہیم خلِیلُ اللہ

لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه


جن کو آنا تھا وہ آ گئے، صرف قیامت باقی ہے
سُورج کے شُعلے کہتے ہیں حشر کی شِدّت باقی ہے
موت جسے کہتی ہے دُنیا وہ بھی حقیقت باقی ہے
یارو ! اپنے دِل سے نکالو اب تو خیالِ غیرُ اللّٰه

لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه

سُورۂ رحماں پڑھ کے کر لو اپنے دِل کو نُورانی
روشن روشن قلب و جگر ہو، جگمگ جگمگ پیشانی
دِل میں خدا کا نام بسا لو، بات کرو تم قرآنی
چمکا لو کردار کو اپنے لوگ کہیں ماشآء اللّٰه

لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه


نشید خواں:
محمد انس نظیر

تبصرے

Most Popular

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے | Chamak Tujh Se Pate Hain Sab Pane Wale Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu

وہ بن میں قدم رکھ دیں تو بن جاتا ہے بن پھول | سر تا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول تضمین کے ساتھ | Wo Ban Mein Qadam Rakh Den To Ban Jata Hai Ban Phool Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

میرے آنگن میں آؤ پیران پیر | Mere Aangan Mein Aao Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu

دامن میں یوں چھپا لو دگر کو خبر نہ ہو | پل سے اتارو راہ گزر کو خبر نہ ہو تضمین کے ساتھ | Daman Mein Yun Chhupa Lo Digar Ko Khabar Na Ho Lyrics in Urdu