میری حسرت میری چاہت مٹا دیتے تو اچھا تھا | Meri Hasrat Meri Chahat Mita Dete To Achchha Tha Lyrics in Urdu
میری حسرت، میری چاہت مِٹا دیتے تو اچّھا تھا
مجھے آقا مدینے میں بُلا لیتے تو اچّھا تھا
وہیں رہتے، وہیں جیتے، وہیں پر جان دے دیتے
اگر طیبہ میں گھر اپنا بنا لیتے تو اچّھا تھا
ہمیں ویسے بھی یہ دُنیا کسی دِن چھوڑ جانا ہے
اگر یہ جان آقا پر لُٹا دیتے تو اچّھا تھا
زمانے کی محبّت میں بہت آنسو بہاتے ہو
نبی کی یاد میں آنسو بہا لیتے تو اچّھا تھا
دُعا کے واسطے پیروں سے اور بابا سے کہتے ہو
کبھی تم باپ اور ماں سے دُعا لیتے تو اچّھا تھا
یقیناً قَبر میں دیدار ہوگا آپ کا لیکن
کسی دِن خواب میں چہرہ دِکھا دیتے تو اچّھا تھا
مَنع کس نے کیا ہے پیر سے اُلفت نہیں رکھنا
مگر ماں باپ کو پہلے مَنا لیتے تو اچّھا تھا
سُناتے ہیں زمانے بھر کو نعتِ مصطفیٰ، عظمت !
اگر اِک نعت آقا کو سُنا لیتے تو اچّھا تھا
شاعر:
عظمت رضا بھاگلپوری
نعت خواں:

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں