بولے نبی یہ دیکھ کر کتنا حسیں میرا حسین | Bole Nabi Ye Dekh Kar Kitna Haseen Mera Hussain Lyrics in Urdu
دل سے ہے پیارا حُسین، میرا سہارا حُسین
دل سے ہے پیارا حُسین، میرا سہارا حُسین
بولے نبی یہ دیکھ کر، کِتنا حَسیں میرا حُسین
زہرا کا یہ لَخْتِ جگر، کِتنا حَسیں میرا حُسین
سجدے میں تھے پیارے نبی، تسبیح پھر بڑھتی گئی
بیٹھا جو آ کے پُشْت پر کِتنا حَسیں میرا حُسین
شعبان میں زہرا کے گھر، آیا وِلایت کا قَمر
قُدسی کھڑے دہلیز پر، کِتنا حَسیں میرا حُسین
کیا خُوب ہے اِن کا چمن، بھائی ہوئے مولا حَسن
حیدر کا ہے نُورِ نظر کِتنا حَسیں میرا حُسین
بہتا رہا رَن میں لہُو، سجدے میں رب سے گُفتگُو
تجھ پہ کِیا قُربان گھر، کِتنا حَسیں میرا حُسین
اِس بندۂ ناچیز کو، تم نے اُجاگر کر دیا
لِکّھا وفا میں ڈُوب کر، کِتنا حَسیں میرا حُسین
شاعر:
علامہ نثار علی اجاگر
نعت خواں:
حافظ طاہر قادری

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں