پیارے نبی کی آنکھ کے تارے حسین ہیں | Pyare Nabi Ki Aankh Ke Tare Hussain Hain Lyrics in Urdu
پیارے نبی کی آنکھ کے تارے حُسین ہیں
مولا علی کے راج دُلارے حُسین ہیں
دِل کو قرار مِلتا ہے نامِ حُسین سے
واللّٰہ ہم کو جان سے پیارے حُسین ہیں
روشن کہ جن سے عِشق و وفا کی تمام راہ
چشمِ طلب میں ایسے مِنارے حُسین ہیں
وہ عَزْم حوصلہ ہے کہ جس کی نہیں مِثال
صبر و رضا کے باب میں نیارے حُسین ہیں
ظالم یزید مِٹ گیا، زِندہ رہے حُسین
یہ سوچنا غلط ہے کہ ہارے حُسین ہیں
کوئی کمی حسین میں ممکن ہو کس طرح
جب دستِ مصطفیٰ کے سوارے حُسین ہیں
وہ کون ہے جو جان ہے اسلام کی، عُبید !
پیارے حُسین ہیں، میرے پیارے حُسین ہیں
نعت خواں:
مولانا بلال رضا قادری
مولا علی کے راج دُلارے حُسین ہیں
دِل کو قرار مِلتا ہے نامِ حُسین سے
واللّٰہ ہم کو جان سے پیارے حُسین ہیں
روشن کہ جن سے عِشق و وفا کی تمام راہ
چشمِ طلب میں ایسے مِنارے حُسین ہیں
وہ عَزْم حوصلہ ہے کہ جس کی نہیں مِثال
صبر و رضا کے باب میں نیارے حُسین ہیں
ظالم یزید مِٹ گیا، زِندہ رہے حُسین
یہ سوچنا غلط ہے کہ ہارے حُسین ہیں
کوئی کمی حسین میں ممکن ہو کس طرح
جب دستِ مصطفیٰ کے سوارے حُسین ہیں
وہ کون ہے جو جان ہے اسلام کی، عُبید !
پیارے حُسین ہیں، میرے پیارے حُسین ہیں
نعت خواں:
مولانا بلال رضا قادری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں