سرکار کا دربار نہیں دیکھ رہے کیا | Sarkar Ka Darbar Nahi Dekh Rahe Kya Lyrics in Urdu

سرکار کا دربار نہیں دیکھ رہے کیا ؟
دربار میں دو یار نہیں دیکھ رہے کیا ؟

تم دنیا کے مِعیار تو سب دیکھ رہے ہو
اللہ کا مِعیار نہیں دیکھ رہے کیا ؟

کہتے ہو کہ قرآن میں بُوبَکْر کہاں ہے ؟
تم آیتِ فِی الْغَار نہیں دیکھ رہے کیا ؟

دُولہا بنے آئے ہیں ابُوبَکْر کے گھر میں
کونین کے سردار نہیں دیکھ رہے کیا ؟

صدّیق امامت پہ ہے اور مُقْتدیوں میں
تم حیدرِ کرّار نہیں دیکھ رہے کیا ؟

ہر گھر نہیں اللہ کا گھر ہوتا، میرے دوست !
تم مسجدِ ضرّار نہیں دیکھ رہے کیا ؟

تحسین ! ابھی حق کے طرف دار بہت ہیں
یہ مجمعِ بییدار نہیں دیکھ رہے کیا ؟


شاعر:
یونس تحسین

نعت خواں:
وقار عمر ڈنگراج

تبصرے