شجاعت ناز کرتی ہے جلالت ناز کرتی ہے | Shujaat Naaz Karti Hai Jalalat Naaz Karti Hai Lyrics in Urdu
شُجاعت ناز کرتی ہے، جلالت ناز کرتی ہے
وہ سُلطانِ زماں ہیں، اُن پہ شوکت ناز کرتی ہے
صداقت ناز کرتی ہے، امانت ناز کرتی ہے
حَمِیّت ناز کرتی ہے، مُرَوّت ناز کرتی ہے
شہِ خوباں پہ ہر خُوبی و خصلت ناز کرتی ہے
کریم ایسے ہیں وہ اُن پر کرامت ناز کرتی ہے
جہانِ حُسن میں بھی کچھ نِرالی شان ہے اُن کی
نبی کے گُل پہ گُلزاروں کی زینت ناز کرتی ہے
شہنشاہِ شہیداں ہو، انوکھی شان والے ہو
حُسین ابنِ علی ! تم پر شہادت ناز کرتی ہے
بِٹھا کر شانۂ اقدس پہ کر دی شان دو بالا
نبی کے لاڈلوں پر ہر فضیلت ناز کرتی ہے
جبینِ ناز اُن کی جلوہ گاہِ حُسن ہے کس کی
رُخِ زیبا پہ حضرت کی مَلاحت ناز کرتی ہے
نِگاہِ ناز سے نقشہ بدل دیتے ہیں عالم کا
ادائے سرورِ خُوباں پہ نَدرت ناز کرتی ہے
فِدائی ہُوں تو کِس کا ہُوں، کوئی دیکھے میری قسمت
قدم پر جِس حَسیں کی جانِ طَلعت ناز کرتی ہے
خُدا کے فضل سے، اختر ! میں اُن کا نام لیوا ہُوں
میں ہُوں قسمت پہ نازاں، مجھ پہ قسمت ناز کرتی ہے
شاعر:
مفتی اختر رضا خان
نعت خوان:
صابر رضا ازہری سورت
سید عبد الوصی قادری رضوی
واصف رضا نوری

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں