اگرچہ کوئی نہیں ہے حضور آپ تو ہیں | Agarche Koi Nahin Hai Huzoor Aap To Hain Lyrics in Urdu
اگرچہ کوئی نہیں ہے، حضور ! آپ تو ہیں
یہ میرا پختہ یقیں ہے، حضور ! آپ تو ہیں
سُنا جو شور یہاں پر کوئی کسی کا نہیں
صدائے قلبِ حزیں ہے، حضور ! آپ تو ہیں
میں ہِجرِ طیبہ میں رویا ہوں جب بھی راتوں میں
لگا ہے آپ یہیں ہیں، حضور ! آپ تو ہیں
غموں کے بعد بھی زندہ ہوں، دل سلامت ہے
کہ دل میں آپ مکیں ہیں، حضور ! آپ تو ہیں
میرا سکون، میرا چین اور میرا دل
جہاں ہیں آپ وہیں ہیں، حضور ! آپ تو ہیں
مِٹانے آئے تھے مجھ کو، وہ مِٹ گئے سارے
یہ میری فتحِ مُبیں ہے، حضور ! آپ تو ہیں
مرا ہے ایسے شباہت مدینے میں جا کر
قریبِ روضہ جبیں ہے، حضور ! آپ تو ہیں
شاعر:
سید شباہت حسین
نعت خواں:
زہیب اشرفی
یہ میرا پختہ یقیں ہے، حضور ! آپ تو ہیں
سُنا جو شور یہاں پر کوئی کسی کا نہیں
صدائے قلبِ حزیں ہے، حضور ! آپ تو ہیں
میں ہِجرِ طیبہ میں رویا ہوں جب بھی راتوں میں
لگا ہے آپ یہیں ہیں، حضور ! آپ تو ہیں
غموں کے بعد بھی زندہ ہوں، دل سلامت ہے
کہ دل میں آپ مکیں ہیں، حضور ! آپ تو ہیں
میرا سکون، میرا چین اور میرا دل
جہاں ہیں آپ وہیں ہیں، حضور ! آپ تو ہیں
مِٹانے آئے تھے مجھ کو، وہ مِٹ گئے سارے
یہ میری فتحِ مُبیں ہے، حضور ! آپ تو ہیں
مرا ہے ایسے شباہت مدینے میں جا کر
قریبِ روضہ جبیں ہے، حضور ! آپ تو ہیں
شاعر:
سید شباہت حسین
نعت خواں:
زہیب اشرفی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں