اشاعتیں

Alif Madd لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

آستاں ہے یہ احمد رضا خاں کا مرحبا مرحبا | Aastan Hai Ye Ahmad Raza Khan Ka Marhaba Marhaba Lyrics in Urdu

آستاں ہے یہ احمد رضا خاں کا، مرحبا مرحبا یعنی عشق و محبّت کے سُلطان کا، مرحبا مرحبا جام پر جام چلتا ہے عِرفان کا، مرحبا مرحبا حال وہ ہے یہاں اہلِ وجدان کا، مرحبا مرحبا ہوش رہتا نہیں ہے گِریبان کا، مرحبا مرحبا شہرہ ہر سُو ہے جس کے قلم دان کا، مرحبا مرحبا عُقدہ کُھلتا ہے فکرِ پریشان کا، مرحبا مرحبا تن گیا سائباں ظلِّ سُبحان کا، مرحبا مرحبا اللہ اللہ وہ عالم ہے فیضان کا، مرحبا مرحبا لڑ گیا عرش سے پایہ اِنسان کا، مرحبا مرحبا فکر کو آج دے گی عجب چاشنی، پھیل کر چاندنی آج چمکا دے گی جادَۂ باطنی، پھیل کر چاندنی عِشقِ سرکار کی بخشے گی راگنی، پھیل کر چاندنی اب اُگائے گی گُل کاسنی کاسنی، پھیل کر چاندنی چاند نکلا نقی کے شبستان کا، مرحبا مرحبا جو بھی حالِ طریقت میں رنجیدہ ہیں، تیرے گرویدہ ہیں جتنے بزمِ ریاضت میں سنجیدہ ہیں، تیرے گرویدہ ہیں جو بھی اِس راہ کے صاحبِ دیدہ ہیں، تیرے گرویدہ ہیں راز جتنے بھی اوروں سے پوشیدہ ہیں، تیرے گرویدہ ہیں گُل ہے مارہرہ کے گُلستاں کا، مرحبا مرحبا در پہ بُلوا لیا میرا رکّھا بھرم، یہ ہے تیرا کرم دُھل گیا قلبِ رازی سے داغِ الم، یہ ہے تیرا کرم می...

آنکھوں کا تارا نام محمد | Aankhon Ka Tara Naam-e-Muhammad Lyrics in Urdu

آنکھوں کا تارا نامِ محمّد دل کا اُجالا نامِ محمّد اَللّٰہُ اَکْبَر ربُّ الْعُلیٰ نے ہر شے پہ لِکّھا نامِ محمّد ہیں یُوں تو کثرت سے نام لیکن سب سے ہے پیارا نامِ محمّد دولت جو چاہو دونوں جہاں کی کر لو وظیفہ نامِ محمّد شیدا نہ کیوں ہوں اِس پر مُسلماں رب کو ہے پیارا نامِ محمّد اللّٰہ والا دم میں بنا دے اللّٰہ والا نامِ محمّد صلِّ عَلیٰ کا سہرا سجا کر دولہا بنایا نامِ محمّد نوح و خلیل و موسیٰ و عیسیٰ سب کا ہے آقا نامِ محمّد سارے چمن میں، لاکھوں گُلوں میں گُل ہے ہزارا نامِ محمّد پائیں مُرادیں دونوں جہاں میں جس نے پُکارا نامِ محمّد دونوں جہاں میں دنیا و دیں میں ہے اِک وسیلہ نامِ محمّد مومن کو کیوں ہو خطرہ کہیں پر دل پر ہے کُندہ نامِ محمّد رکّھو لحد میں جس دم، عزیزو ! مجھ کو سُنانا نامِ محمّد پڑھتی درودیں دوڑیں گی حُوریں لاشہ جو لے گا نامِ محمّد روزِ قیامت میزان و پُل پر دے گا سہارا نامِ محمّد پوچھے گا مولیٰ، لایا ہے کیا کیا ! میں یہ کہوں گا نامِ محمّد رنج و الم میں ہیں نام لیوا کر دے اِشارہ نامِ محمّد بیڑا تبائی میں آ گیا ہے دے دے سہارا نامِ محمّد زخمی جِگ...

اس برس حج نہ ہم کر سکے ہیں | آہ محروم حج سے ہوئے ہیں | Is Baras Hajj Na Hum Kar Sake Hain Lyrics in Urdu

اِس برس حج نہ ہم کر سکے ہیں آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں اپنی قسمت پہ ہم رو رہے ہیں آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں اس برس حج نہ ہم کر سکے ہیں آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں یاد عرفات کی آ رہی ہے وہ کھڑے ہو کے تجھ کو منانا سب خیالوں میں نقش آ رہے ہیں آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں اِس برس حج نہ ہم کر سکے ہیں آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں اُن سے پوچھو جو حج پر چلے تھے جمع زادِ سفر کر رہے تھے نَذْر حالات وہ ہو گئے ہیں آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں اِس برس حج نہ ہم کر سکے ہیں آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں سال بھر حج کے وہ مُنتظِر تھے کتنی مشکل سے دن کٹ رہے تھے جیتے جی اب تو وہ مر گئے ہیں آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں اِس برس حج نہ ہم کر سکے ہیں آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں آقا ! کس سے کہوں اپنی بِپتا کون زخموں پہ مرہم رکھے گا تیرے در پہ بھی نہ آ سکے ہیں آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں اِس برس حج نہ ہم کر سکے ہیں آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں بَخْت ایسا اُجاگر عطا ہو ہر برس حج کا موسم لِکھا ہو حالِ دل کہہ کے ہم رو رہے ہیں آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں اِس برس حج نہ ہم کر سکے ہیں آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں...

آپ کا میں امتی ہوں یہ میری قسمت حضور | Aap Ka Main Ummati Hun Ye Meri Qismat Huzoor Lyrics in Urdu

آپ کا میں اُمّتی ہُوں یہ میری قسمت، حضور ! میرے جیون کا ہے مقصد آپ سے اُلفت، حضور ! میرا دِل، دھڑکن، جِگر، سانسوں کی منزل آپ ہیں درد کی موجوں میں اِک راحت کا ساحِل آپ ہیں جاں لُٹائی جائے جس پر اُس کے قابِل آپ ہیں عِشق کا مقصُود ہیں، مقصد ہیں حاصِل آپ ہیں میری سانسوں کی روانی آپ کی خاطِر، حضور ! ہے فِدا کُل زِندگانی آپ کی خاطِر حضور ! آپ کا میں اُمّتی ہُوں یہ میری قسمت، حضور ! میرے جیون کا ہے مقصد آپ سے اُلفت، حضور ! آپ کا ہر قول آقا ! مُعتبر میرے لیے آپ کے قدموں کا ذرّہ ہے قمر میرے لیے آپ کا دیدار معراجِ نظر میرے لیے آپ کے نعلینِ اقدس تاجِ سر میرے لیے آپ سے منسُوب ہر شے سے عقیدت ہے، حضور ! سب سے بڑھ کر آپ سے مجھ کو محبّت ہے، حضور ! آپ کا میں اُمّتی ہُوں یہ میری قسمت، حضور ! میرے جیون کا ہے مقصد آپ سے اُلفت، حضور ! ہے تمنّا خواب میں اُلفت دِکھاؤں آپ کو کہہ کے، یا روحی و نفسی میں بُلاؤں آپ کو آپ کے حسّان سا گرچہ ثنا خواں میں نہیں ہے تمنّا آپ کی نعتیں سُناؤں آپ کو عِشق میں بن جاؤں ایسا میں بھی دیوانہ، حضور ! آپ دیں مجھ کو تسلّی مثلِ حنّانہ، حضور ! آپ کا میں اُمّتی...

آقا نے بلایا روضے پر کچھ یاد رہا کچھ بھول گیا | Aaqa Ne Bulaya Roze Par Kuchh Yaad Raha Kuchh Bhool Gaya Lyrics in Urdu

آقا نے بُلایا روضے پر، کچھ یاد رہا کچھ بُھول گیا کی عرضِ تمنّا رو رو کر، کچھ یاد رہا کچھ بُھول گیا بخشش کی طلب کے جتنے بھی مضمون تھے سارے ازبر تھے گُنبد پہ پڑی جب میری نظر، کچھ یاد رہا کچھ بُھول گیا باتیں تو بہت سی کرنی تھیں، ہر غم کا مداوا کرنا تھا تھیں میری نِگاہیں جالی پر، کچھ یاد رہا کچھ بُھول گیا میں بارگہِ حمزہ میں گیا، کہ اُن سے سِفارِش کرواؤں تھیں اُن کی نگاہیں جب مجھ پر، کچھ یاد رہا کچھ بُھول گیا کچھ عرض شہا سے کرنا تھی، کچھ نَذْر وہاں پہ کرنا تھی دربارِ نبی کا تھا وہ اثر، کچھ یاد رہا کچھ بُھول گیا جنّت کی کِیاری بھی دیکھی، منبر کا نظارہ خوب کیا جالی پہ حضوری کا منظر، کچھ یاد رہا کچھ بُھول گیا اشکوں کی لڑی تھی چہرے پر، الفاظ کی مالا تھی لب پر موتی جو لُٹائے جی بھر کر، کچھ یاد رہا کچھ بُھول گیا آقا سے شفاعت جب مانگی، شیخین سے بھی کچھ عرض کیا تھے دونوں وہاں صدّیق و عُمر، کچھ یاد رہا کچھ بُھول گیا قدمین سے پہنچا جالی پر، رحمت کے دریچے کُھلتے گئے تھا میرا مُقَدّر زوروں پر، کچھ یاد رہا کچھ بُھول گیا پھر اِتنا دِیا آقا نے مجھے، اوقات سے میری بڑھ بڑھ کر گِنتا ہی ر...

آئی پھر یاد مدینے کی رلانے کے لئے | Aai Phir Yaad Madine Ki Rulane Ke Liye Lyrics in Urdu

آئی پھر یاد مدینے کی رُلانے کے لئے دل تڑپ اُٹّھا ہے دربار میں جانے کے لئے کاش ! میں اڑتا پِھرُوں خاکِ مدینہ بن کر اور مچلتا رہُوں سرکار کو پانے کے لئے غم نہیں چھوڑ دے یہ سارا زمانہ بھی مجھے میرے آقا تو ہیں سینے سے لگانے کے لئے میرے لجپال نے رُسوا نہ کبھی ہونے دیا جب پُکارا اُنہیں آئے ہیں بچانے کے لئے یہ تو بس اُن کا کرم ہے کہ وہ سُن لیتے ہیں ورنہ یہ لب کہاں فریاد سُنانے کے لئے بخش دی نعت کی دولت جو ہمیں آقا نے کِتنا پیارا ہے وسیلہ اُنہیں پانے کے لئے پھر میسّر تجھے دیدارِ مدینہ ہوگا وہ بُلائیں گے تجھے جلوہ دِکھانے کے لئے مجھ گنہگار و خطا کار کو محشر میں، عدیل ! ہوں گے موجود وہ دامن میں چُھپانے کے لئے شاعر: عدیل سلطانی نعت خواں: سید فصیح الدین سہروردی اویس رضا قادری حاجی محمد مشتاق عطاری हिन्दी ENG اردو

آنکھوں کو وہ پرکیف نظارے نہیں بھولے | Aankhon Ko Wo Pur Kaif Nazare Nahin Bhoole Lyrics in Urdu

آنکھوں کو وہ پُرکیف نظارے نہیں بُھولے وہ دِن جو مدینے میں گُزارے نہیں بُھولے پھر کیجے کرم، یا نبی ! حسنین کا صدقہ شہر آپ کا یہ درد کے مارے نہیں بُھولے بیچین ہے، اِک بار اُٹھے پھر وہی اُنگلی مہتاب کو آقا کے اِشارے نہیں بُھولے گِر جاؤں میں جی چاہے میرا پھر سے بھنور میں آقا نے دیے تھے جو سہارے نہیں بُھولے اسلام کے گُلشن کو بچایا تھا جنہوں نے کربل کو وہ زہرا کے دُلارے نہیں بُھولے طیبہ کی حسیں رات میں، فارُوقی ! ہماری تقدیر کے چمکے جو سِتارے نہیں بُھولے شاعر: سہیل کلیم فاروقی نعت خواں: اسد رضا عطاری قاری شاہد محمود हिन्दी ENG اردو

یہ نہ پوچھو کدھر جا رہا ہوں | آج میں اپنے گھر جا رہا ہوں | Aaj Main Apne Ghar Ja Raha Hun Lyrics in Urdu

یہ نہ پُوچھو کِدھر جا رہا ہُوں آج میں اپنے گھر جا رہا ہُوں دوستو ! اب نہ آنسو بہانا قبر ہی تو ہے اصلی ٹِھکانہ یہ نہ سمجھو کہ مر جا رہا ہُوں آج میں اپنے گھر جا رہا ہُوں سامنے رُوئے سرکار ہوگا قبر میں اُن کا دیدار ہوگا بس یہی سوچ کر جا رہا ہُوں آج میں اپنے گھر جا رہا ہُوں پاس میرے نہیں سونا چاندی ہاتھ میرے ہیں دونوں ہی خالی چھوڑ کر مال و زر جا رہا ہُوں آج میں اپنے گھر جا رہا ہُوں دفن کر کے مجھے مت بُھلانا قبر پر تم میری آنا جانا سُن لو، لختِ جگر ! جا رہا ہُوں آج میں اپنے گھر جا رہا ہُوں صِرف دو گز کا جوڑا پہن کر شان سے چار کاندھوں کے اُوپر دیکھ کر کے سفر جا رہا ہُوں آج میں اپنے گھر جا رہا ہُوں نعت خواں: عظمت رضا بھاگلپوری ذیشان بھرگینوی हिन्दी ENG اردو

آخری روزے ہیں دل غمناک مضطر جان ہے | Aakhri Roze Hain Dil Ghamnak Muztar Jaan Hai Lyrics in Urdu

آخِری روزے ہیں دل غمناک مُضطَر جان ہے حسرتا وا حسرتا اب چل دیا رَمضان ہے عاشقانِ ماہِ رَمضاں رو رہے ہیں پھوٹ کر دل بڑا بے چین ہے، اَفسردہ روح و جان ہے درد و رِقّت سے پچھاڑیں کھا کے روتا ہے کوئی تو کوئی تصویرِ غم بن کر کھڑا حیران ہے اَلفِراق آہ اَلفِراق، اے رب کے مہماں ! اَلفِراق اَلوَداع اب چل دیا تُو، اے مہِ رَمضان ! ہے داستانِ غم سُنائیں کس کو جا کر آہ ! ہم یا رسولَ اللہ ! دیکھو چل دیا رَمضان ہے خوب روتا ہے، تڑپتا ہے غمِ رَمضان میں جو مسلماں قَدر دان و عاشقِ رَمضان ہے روتے روتے ہچکیاں بندھ جاتی ہیں عُشّاق کی تجھ میں کیسا سوز، اے اللہ کے مہمان ! ہے تیری فُرقت میں تِرے عاشق کا دل ٹُکڑے ہوا اور سینہ چاک تیرے ہجر میں، رَمضان ! ہے وقتِ افطار و سَحر کی رونقیں ہوں گی کہاں ! چند دن کے بعد یہ سارا سماں سُنسان ہے تیری آمد سے دل پژمردہ کِھل اُٹّھے مگر جلد تڑپا کر ہمیں تُو چل دیا، رَمضان ! ہے ہائے صد افسوس ! رَمضاں کی نہ ہم نے قدر کی بے سبب ہی بخش دے، یا رب ! کہ تُو رحمٰن ہے ماہِ رَمضاں ! تجھ میں جو روزے نہیں رکھتا کوئی وہ بڑا محروم ہے، بدبخت ہے، نادان ہے کر رہے ہیں تجھ ...

آقا کا نام لینا بڑے احترام سے | Aaqa Ka Naam Lena Bade Ehtiram Se Lyrics in Urdu

نامِ احمد کا وظیفہ ہے ہر اِک غم کا علاج لاکھ خطرے ہوں اِسی نام سے ٹل جاتے ہیں آقا کا نام لینا بڑے احترام سے اُن پر درود پڑھنا بڑے احترام سے خاکِ مدینہ چُومنا ، رہنا ادب کے ساتھ طیبہ میں جب بھی جانا بڑے احترام سے محفُوظ سیّدہ ہیں، خطا اُن سے کیسے ہو زہرا کا ذکر کرنا بڑے احترام سے لازم ہے ذکرِ حیدرِ کرار کا ادب بزمِ علی سجانا بڑے احترام سے تم دشتِ درد پار کرو گے سُکُون سے بارہ امام کہنا بڑے احترام سے جنّت کے شاہزادے، اجاگر ! حَسن حُسین چُومے یہ نام واللہ بڑے احترام سے یہ نام کوئی کام بِگڑنے نہیں دیتا بگڑے بھی بنا دیتا ہے یہ نام محمّد شاعر: علامہ نثار علی اجاگر نعت خواں: حافظ غلام مصطفیٰ قادری हिन्दी ENG اردو

آؤ مولا علی کی شان سنو | Aao Maula Ali Ki Shan Suno Lyrics in Urdu

حیدر مولا ! علی علی مولا ! حیدر مولا ! علی علی مولا ! علی علی علی علی ! مولا علی ! علی علی علی علی ! مولا علی ! ہم علی والے ہیں، ہم علی والے ہیں ہم علی والے ہیں، ہم علی والے ہیں آؤ مولا علی کی شان سُنو علی ہے دین کی پہچان سُنو حیدر مولا ! علی مولا ! حیدر مولا ! علی مولا ! حُسینیوں کو سنوارتا ہے علی کے نام کا نعرہ عدو کا چہرہ بِگاڑتا ہے علی کے نام کا نعرہ علی کا ذکر ہے میزان سُنو علی ہے دین کی پہچان سُنو حیدر مولا ! علی مولا ! حیدر مولا ! علی مولا ! آؤ مولا علی کی شان سُنو علی ہے دین کی پہچان سُنو حیدر مولا ! علی علی مولا ! حیدر مولا ! علی علی مولا ! غدیرِ خُم میں میرے نبی نے ہر ایک کو یہ بتایا میں جس کا مولا ہُوں، اُس کا مولا ہے یہ حُسین کا بابا نبیٔ پاک کا فرمان سُنو علی ہے دین کی پہچان سُنو حیدر مولا ! علی مولا ! حیدر مولا ! علی مولا ! وہ جس نے بچّوں میں سب سے پہلے نبی کا ساتھ دِیا ہے وہی جو دامادِ مصطفیٰ ہے، وہی جو شیرِ خدا ہے وہی تو حق کی ہے پہچان سُنو علی ہے دین کی پہچان سُنو حیدر مولا ! علی مولا ! حیدر مولا ! علی مولا ! آؤ مولا علی کی شان سُنو عل...

آقا تمہارے در پر آنا اچھا لگتا ہے | Aaqa Tumhare Dar Par Aana Achchha Lagta Hai Lyrics in Urdu

آقا تمہارے در پر آنا اچّھا لگتا ہے آنکھ میں خاکِ طیبہ لگانا اچّھا لگتا ہے گنبدِ خضراء کے سائے میں حالِ دل اپنا رو رو کر آقا کو سنانا اچّھا لگتا ہے بیٹھ کے جنّت کی کیاری میں روتی آنکھوں کو چُھپ چُھپ کر منبر پہ اُٹھانا اچّھا لگتا ہے بیٹھ کے عاشق کی سنگت میں نعتیں پڑھ پڑھ کر یاد میں تیری رونا رُلانا اچّھا لگتا ہے بیٹھ کے عاشق کی محفل میں نعتیں پڑھ پڑھ کر یاد میں تیری رونا رُلانا اچّھا لگتا ہے نعت خواں: اویس رضا قادری حافظ غلام مصطفیٰ قادری हिन्दी ENG اردو

نام محمد ہم کو جان سے پیارا ہے | آئی لو محمد | Naam-e-Muhammad Hum Ko Jaan Se Pyara Hai Lyrics in Urdu

جان سے پیارا ہے، جان سے پیارا ہے نامِ مُحمّد ہم کو جان سے پیارا ہے آئی لَوْ مُحمّد ! آئی لَوْ مُحمّد ! آئی لَوْ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللہ ! سارے جہاں میں گُونج رہا یہ نعرہ ہے نامِ مُحمّد ہم کو جان سے پیارا ہے ہم کو مارنے والوں کو یہ علم نہیں قبر میں بھی تو مر کے ہمیں یہ کہنا ہے نامِ مُحمّد ہم کو جان سے پیارا ہے سارے جہاں میں گُونج رہا یہ نعرہ ہے نامِ مُحمّد ہم کو جان سے پیارا ہے جیل میں ڈالو یا پھر پھانسی دے دو ہمیں لیکن سُولی چُوم کے ہم نے کہنا ہے نامِ مُحمّد ہم کو جان سے پیارا ہے سارے جہاں میں گُونج رہا یہ نعرہ ہے نامِ مُحمّد ہم کو جان سے پیارا ہے آئی لَوْ مُحمّد ! آئی لَوْ مُحمّد ! آئی لَوْ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللہ ! اس کی خاطِر سر بھی کٹا سکتے ہیں ہم یہ جذبہ ہی شوقِ شہادت لاتا ہے نامِ مُحمّد ہم کو جان سے پیارا ہے سارے جہاں میں گُونج رہا یہ نعرہ ہے نامِ مُحمّد ہم کو جان سے پیارا ہے دیوانہ پھر دیوانہ ہے، نادانو ! کُچھ بھی کر لو باز نہیں آ سکتا ہے نامِ مُحمّد ہم کو جان سے پیارا ہے سارے جہاں میں گُونج رہا یہ نعرہ ہے نامِ مُحمّد ہم کو جان سے پیارا ہے اب بھی یاد...

آیا ہے یہ تیرا دیوانہ شيئًا لِلّٰه شيئًا لِلّٰه | Aaya Hai Ye Tera Deewana Shayian Lillah Shayian Lillah Lyrics in Urdu

آیا ہے یہ تیرا دیوانہ، شَيْئًا لِلّٰه شَيْئًا لِلّٰه کہتا ہے یہ ہر دم مستانہ، شَيْئًا لِلّٰه شَيْئًا لِلّٰه تو پیر مِرا لا ثانی ہے اور غوث مِرا جیلانی ہے میں تیرا مُرید ہوں دیوانہ، شَيْئًا لِلّٰه شَيْئًا لِلّٰه ہے حکم تِرا حکمِ ربّی، اِک دم میں جو چاہے کر دے وہی یہ دور ہے تیرا شاہانہ، شَيْئًا لِلّٰه شَيْئًا لِلّٰه میں بد ہی سہی، میں چور سہی، میں مجرم و خاطی کچھ ہی سہی پر تیرا ہوں، جانِ جانانہ ! شَيْئًا لِلّٰه شَيْئًا لِلّٰه چاہوں جو اگر تجھ کو چاہوں، دیکھوں جو اگر تجھ کو دیکھوں کر دے مجھے سب سے بیگانہ، شَيْئًا لِلّٰه شَيْئًا لِلّٰه چھوٹے نہ کبھی تو اور احمد، مشکل جو پڑے ہو تیری مدد گر وقتِ نزع ہو آ جانا، شَيْئًا لِلّٰه شَيْئًا لِلّٰه لیتے رہیں ہم سب نام تِرا، کرتے رہیں مِل کر کام تِرا بغداد سے ہو آب و دانہ، شَيْئًا لِلّٰه شَيْئًا لِلّٰه سب تیرے مزارِ انور پر، ہوتے ہیں نِچھاور آ آ کر تو شمع ہے عالم پروانہ، شَيْئًا لِلّٰه شَيْئًا لِلّٰه خوشتر کو بُلایا روضے پر، اُمّید سے دی نعمت بڑھ کر ہو لُطف و کرم یہ سالانہ، شَيْئًا لِلّٰه شَيْئًا لِلّٰه شاعر: علامہ ابراہیم خوشتر ...

ان کی محبت ہے جینے کا مقصد | آئی لو محمد آئی لو محمد | I Love Muhammad Lyrics in Urdu

اُن کی محبّت ہے جینے کا مقصد آئی لَوْ محمّد، آئی لَوْ محمّد ہم پیار کرتے ہیں آقا سے بیحد آئی لَوْ محمّد، آئی لَوْ محمّد صَلَّى اللَّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى اللَّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ چاہے کٹیں یا رہیں یہ زبانیں دُشمن کے نرغے میں دے دو اذانیں کہتے ہیں ٹاٹا سے علّامہ ارشد آئی لَوْ محمّد، آئی لَوْ محمّد صَلَّى اللَّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى اللَّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ناموسِ آقا پر پہرہ بِٹھا دو دُشمنِ آقا کی ہستی مِٹا دو میداں میں اُترو وفادارِ اُمَّت آئی لَوْ محمّد، آئی لَوْ محمّد صَلَّى اللَّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى اللَّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دُنیا کا ہر اِک مسلمان دے گا اپنے نبی کے لیے جان دے گا مُنہ تکتے رہ جا ئیں گے سارے مُرتد آئی لَوْ محمّد، آئی لَوْ محمّد صَلَّى اللَّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى اللَّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غوث و رضا بھی یہی کہہ کے گُزرے کُل اَولیا بھی یہی کہہ کے گُزرے کہتے تھے اختر اور کہتے ہیں عسجد آئی لَوْ محمّد، آئی لَوْ محمّد صَلَّى اللَّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى اللَّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ایم آئی، ایپل ہو،...

رب کا محبوب ہے کتنا پیارا | آ گیا آمنہ کا دلارا | Aa Gaya Amina Ka Dulara Lyrics in Urdu

رب کا محبوب ہے کتنا پیارا آ گیا آمِنہ کا دُلارا ساری دنیا کا بن کے سہارا آ گیا آمِنہ کا دُلارا یہ حلیمہ سے جا کر کے کہہ دو اب نہ روئے غریبی پہ اپنی جو ہے ٹُوٹے دلوں کا سہارا آ گیا آمِنہ کا دُلارا اب نہ آئے گا کوئی پیمبر رب کا فرمان ہے، دنیا والو ! کہہ رہا ہے یہ قرآں کا پارہ آ گیا آمِنہ کا دُلارا گِیت دل سے خُوشی کے تم گاؤ ساری دنیا کے غم بُھول جاؤ کر لو جی بھر کے اُن کا نظارہ آ گیا آمِنہ کا دُلارا پیڑ قدموں میں چل کر کے آیا کنکروں نے بھی کلمہ سُنایا کتنا پیارا ہے آقا ہمارا آ گیا آمِنہ کا دُلارا اُن کی جلوہ گری جب ہوئی تو جُھوم کر بولے سارے فرشتے سارے مِل کر لگائیں یہ نعرہ آ گیا آمِنہ کا دُلارا نعت خواں: جاوید رضا हिन्दी ENG اردو

آمنہ کا لال آیا | آ گیا وہ نور والا جس کی اونچی شان ہے | Aamina Ka Laal Aaya Lyrics in Urdu

آمنہ کا لال آیا، آمنہ کا لال آیا آمنہ کا لال آیا، آمنہ کا لال آ گیا وہ نور والا جس کی اُونچی شان ہے جس کی مدحت میں اُتارا رب نے یہ قرآن ہے آمنہ کا لال آیا، آمنہ کا لال آیا آمنہ کا لال آیا، آمنہ کا لال ہو بیاں کیسے فضیلت آمنہ کے چاند کی اُس کی تو ہر ہر ادا پر بولتا قرآن ہے آمنہ کا لال آیا، آمنہ کا لال آیا آمنہ کا لال آیا، آمنہ کا لال جو کہا میرے نبی نے وہ ہمیشہ سچ ہوا ہُو بہ ہُو ثابت یہ کرتا آج سائنس دان ہے آمنہ کا لال آیا، آمنہ کا لال آیا آمنہ کا لال آیا، آمنہ کا لال جس کی ہیبت سے پہاڑوں پر ہوں طاری زلزلے سینۂ محبوب پر اُترا وہی قرآن ہے آمنہ کا لال آیا، آمنہ کا لال آیا آمنہ کا لال آیا، آمنہ کا لال رحمتِ باری مِلی ہے خوب کر لو اب خوشی رب کا یہ فرمان ہے اور آیتِ قرآن ہے آمنہ کا لال آیا، آمنہ کا لال آیا آمنہ کا لال آیا، آمنہ کا لال سنگریزے بول اُٹھتے ہیں تمہارے حکم سے کیا تمہارا مرتبہ اور کیا تمہاری شان ہے آمنہ کا لال آیا، آمنہ کا لال آیا آمنہ کا لال آیا، آمنہ کا لال آمنہ ! تجھ کو مبارک تیرے گھر جلوہ فگن آج وہ ماہِ رسالت نبیوں کا سلطان ہے آمنہ کا لال آیا، آمنہ...

آ گیا میلاد کا موسم سہانا ہے | پندرہ سوواں ہمیں میلاد منانا ہے | Pandra Sauwan Hamein Milad Manana Hai Lyrics in Urdu

آمد آمد ہے ! آمد آمد ہے ! آمد آمد ہے ! آمد آمد ہے ! سرکارِ دو جہان کی آمد آمد ہے سردارِ دو جہان کی آمد آمد ہے آ گیا میلاد کا موسم سہانا ہے پندرہ سوواں ہمیں میلاد منانا ہے سرکار کی آمد ! مرحبا ! منٹھار کی آمد ! مرحبا ! سردار کی آمد ! مرحبا ! سالار کی آمد ! مرحبا ! مختار کی آمد ! مرحبا ! غم خوار کی آمد ! مرحبا ! یٰسیں کی آمد ! مرحبا ! طہٰ کی آمد ! مرحبا ! آ گیا میلاد کا موسم سہانا ہے پندرہ سوواں ہمیں میلاد منانا ہے ہر طرف ہے شادمانی، بڑھ گیا جوشِ ایمانی ہر طرف خوشیوں کے نغمے، سج گئی محفل نُورانی لب پر ہر عاشق کے اب تو یہی ترانہ ہے پندرہ سوواں ہمیں میلاد منانا ہے غنچے چٹکے پُھول مہکے شاخِ گُل پر مرغ چہکے روتا ہے شیطاں یہ کہہ کے آمدِ شاہِ عرب ہے اَبرِ رَحمت چھا گیا ہے کعبے پہ جھنڈا گڑا ہے بابِ رحمت آج وا ہے آمدِ شاہِ عرب ہے آنے والا ہے وہ پیارا دونوں عالم کا سہارا کعبے کا چمکا ستارہ آمدِ شاہِ عرب ہے مومنو ! وقتِ اَدَب ہے آمدِ محبوبِ رب ہے جائے آداب و طرب ہے آمدِ شاہِ عرب ہے رسول کی آمد ! مرحبا ! مقبول کی آمد ! مرحبا ! اچّھے کی آمد ! مرحبا ! سچّے کی آ...

آیا نبی کا جشن ولادت پندرہ سو سالا جشن ولادت | Aaya Nabi Ka Jashn-e-Wiladat Pandra Sau Sala Jash-e-Wiladat Lyrics in Urdu

میرے سرکار آئے ! میرے دلدار آئے ! نبیوں کے سردار آئے ! تاجدارِ خَتْمِ نَبُوَّت آئے ! آیا نبی کا جشنِ ولادت، پندرہ سو سالا جشنِ ولادت بارہویں کا دِن باعثِ رحمت، پندرہ سو سالا جشنِ ولادت آیا نبی کا جشنِ ولادت، پندرہ سو سالا جشنِ ولادت ایک خدا کا نام زباں پر آتے ہی سجدہ اُس کو کیا ہے ہونٹوں پہ جاری نغمۂ وحدت، پندرہ سو سالا جشنِ ولادت آیا نبی کا جشنِ ولادت، پندرہ سو سالا جشنِ ولادت دُھوم مچی چاروں طرف ! مرحبا مرحبا ! شادی رچی چاروں طرف ! مرحبا مرحبا ! کلیاں کِھلِیں چاروں طرف ! مرحبا مرحبا ! مہکی فضا چاروں طرف ! مرحبا مرحبا ! بھینی ہوا چاروں طرف ! مرحبا مرحبا ! ذکرِ نبی چاروں طرف ! مرحبا مرحبا ! جشنِ نبی چاروں طرف ! مرحبا مرحبا ! نعت کی محفل گھر میں سجاؤ، اُن کی ثنا کے پھول کھلاؤ ذکرِ نبی سے پاؤ گے رحمت، پندرہ سو سالا جشنِ ولادت آیا نبی کا جشنِ ولادت، پندرہ سو سالا جشنِ ولادت جشنِ ولادت اپنا عقیدہ، جیسی ہو مُشکل چھوڑیں گے نہ ہم سُن لے زمانہ میری وَصِیَّت، پندرہ سو سالا جشنِ ولادت آیا نبی کا جشنِ ولادت، پندرہ سو سالا جشنِ ولادت عشقِ نبی میں مست ہوئے ہیں، جان بھی دیں گے...

آ گیا ہے عیدِ قرباں کا مہینہ مومنو | عیدِ قرباں آئی ہے | Aa Gaya Hai Eid-e-Qurban Ka Mahina Momino Lyrics in Urdu

عیدِ قرباں آئی ہے، عیدِ قرباں آئی ہے عیدِ قرباں آئی ہے، عیدِ قرباں آئی ہے مبارک عید مبارک ! سبھی کو عید مبارک ! آ گیا ہے عیدِ قرباں کا مہینہ، مومنو ! لوٹ لو تم رحمتِ رب کا خزینہ، مومنو ! عیدِ قرباں آئی ہے، عیدِ قرباں آئی ہے عیدِ قرباں آئی ہے، عیدِ قرباں آئی ہے مبارک عید مبارک ! سبھی کو عید مبارک ! شکریا مولیٰ کا کیونکر ہو ادا کہ مل گیا قربِ حق کا اک عَظِیمُ الشّان زینہ، مومنو ! عیدِ قرباں آئی ہے، عیدِ قرباں آئی ہے عیدِ قرباں آئی ہے، عیدِ قرباں آئی ہے مبارک عید مبارک ! سبھی کو عید مبارک ! عیدِ قرباں بلیقیں اللہ کا انعام ہے اور ہے ایثار کرنے کا مہینہ، مومنو ! عیدِ قرباں آئی ہے، عیدِ قرباں آئی ہے عیدِ قرباں آئی ہے، عیدِ قرباں آئی ہے مبارک عید مبارک ! سبھی کو عید مبارک ! لے چلے ہر سال جو حج کی سعادت کے لیے کاش مل جائے مجھے ایسا سفینہ، مومنو ! عیدِ قرباں آئی ہے، عیدِ قرباں آئی ہے عیدِ قرباں آئی ہے، عیدِ قرباں آئی ہے مبارک عید مبارک ! سبھی کو عید مبارک ! خوش دِلی سے میں کروں قربانی، اے میرے خدا ! اپنے رب سے مانگ لو ایسا قرینہ، مومنو ! عیدِ قرباں آئی ہے، عیدِ قر...